مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ : بھارتی فوجی نے سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی

Indian CRPF man commits suicide in Chhattisgarhجموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے مغل میدان علاقہ میں تعینات بھارتی فوج کی 11راشٹریہ رائفلز کے ایک اہلکارنے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے ۔خودکشی کرنے والے فوجی کی شناخت ریاست آندھرا پردیش کے رہائشی ایس جی رائو کے طورپر ہوئی ہے ۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 603ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات قابض فوجیوں میں شدید موسمی حالات اور گھر سے دوری کی وجہ سے خودکشیوں کو رحجان مسلسل بڑھ رہا ہے.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button