مقبوضہ جموں و کشمیر
نیشنل کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس نے علاقے کے لوگوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری شیخ مصطفی کمال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں مسلسل تاخیرکر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے کو اپنی کشمیرمخالف پالیسیوں کی وجہ سے انتخابات میں شکست کا خوف لاحق ہے لہذا اسے انتخابات کے انعقاد میں دلچسپی نہیں ہے۔
شیخ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ بی جے پی کا طرز عمل آمرانہ ہے اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی حکمرانی مسلط کر رہی ہے۔