بڈگام میں لوگوں کا بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں لوگوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آر ی پنتھن بیروہ کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے علاقے کے لیے ایک الگ الیکٹرک فیڈر کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین ے بتایا کہ محکمہ بجلی نے اسٹیشن کی تعمیر کے لیے مقامی لوگوں سے زمین حاصل کرتے وقت بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم محکمہ بجلی اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔مظاہرین نے ریسیونگ اسٹیشن پر جمع ہوکرنعرے لگا ئے اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپناوعدہ پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ا ری پنتھن کو وعدے کے مطابق فیڈر فراہم کرنے کے بجائے موجودہ فیڈرکے ساتھ کئی دیگر دیہاتوں کو جوڑدیاگیا جس سے نہ صرف بجلی کی قلت بڑھ گئی بلکہ علاقے میں کم وولٹیج کے مسائل بھی پیدا ہوئے۔ مظاہرین نے کہاکہ ہمیں برسوں سے بجلی کی قلت کا سامنا ہے اورہم نے مسئلہ حل کرانے کے لئے متعدد بارحکام سے درخواستیں دیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔