APHCآزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے مولانا عباس انصاری کی وفات پر اظہار تعزیت

111اسلام آباد یکم نومبر (کے ایم ایس)
مقبوضہ کشمیر جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء مولانا عباس انصاری کی وفات پر اظہار تعزیت کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا ایک وفد آج اسلام آبادمیں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر گیااورسینئر حریت رہنماء مولانا عباس انصاری کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وفد نے عباس انصاری کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ تحریک آزادی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفد نے اس موقع پر مسرور عباس انصاری سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور میر طاہر مسعود نے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button