سرینگر 27اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے متریگام کا محاصرہ کیا اورگھرگھر تلاشی لی۔آپریشن کے دوران فوجیوں نے کچھ نوجوانوں پر فائرنگ بھی کی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔قابض فوجیوں نے علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کی اور لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگادی۔