مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ایم بی بی ایس طالب علم لاپتہ

WhatsApp Image 2023-12-03 at 8.00.10 PMطالب علم بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں سینئر طلبا ءکے بہیمانہ برتاﺅ کے سبب ذہنی تناﺅ کا شکار تھا

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایم بی بی ایس کا ایک طالب علم لاپتہ ہو گیا ہے۔
سرینگر کے علاقے بلبل با غ برزلہ کا رہائشی مجتبیٰ فاروق ڈار گزشتہ شام سے لاپتہ ہے ۔ مجتبیٰ بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ایک میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھا جہاں اپنے سینئر طلباءکے بہیمانہ برتاﺅکے سبب وہ ذہنی تناﺅ کا شکار ہو گیا تھا ۔ لاپتہ طالب علم کی والدہ رضیہ شبیر نے سرینگر سے شائع ہونے والے اخبار گریٹر کشمیر کو بتایا کہ انکا بیٹا اترا کھنڈ کے کالج میں سینئر طلباءکی طرف سے کی جانے والی بلا وجہ تذلیل کے باعث اس قدر ذہنی صدمے کا شکار تھا کہ اسے وہاں ہسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا ۔لاپتہ طالب علم کی والدہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کوتقریباً ڈھائی ماہ قبل واپس گھر لائے تھے۔ وہ گزشتہ روز گھر والوں کو بتائے بغیر اور اپنا موبائل فون گھر پر چھوڑ کر کہیں چلا گیا اور تاحال گھر واپس نہیں لوٹا۔اہلخانہ نے تھانے میں اسکی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا لی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button