مقبوضہ جموں و کشمیر

امرناتھ غارتک سڑک کی تعمیر ماحولیاتی توازن کے لئے خطرہ ناک ہے :تاریگامی

amarnath-yatra-pti-1657077496ماحولیاتی توازن کے ساتھ کھیلنا تباہ کن ثابت ہوگا: عمر عبداللہ

سرینگر08نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سی پی آئی ایم کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہاہے کہ امرناتھ غار تک سڑک کی تعمیر سے ماحولیاتی توازن کے لئے سنگین خطرات پیدا ہونگے اور پوری حیاتیاتی تنوع خاص طور پر خطے میں جنگلی حیات اور جنگلات پر شدید اثرات مرتب ہو نگے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوسف تاریگامی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امرناتھ یاترا لاکھوں لوگوں کے لیے ایک مقدس سفر ہے اور اس کی مذہبی اہمیت ہے۔ تاہم امرناتھ غار تک سڑک کی تعمیر مقامی ماحولیات کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے جس کے نتیجے میں پوری حیاتیاتی تنوع خاص طور پر خطے میں جنگلی حیات اور جنگلات پر شدید اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ این او سی حاصل کیے بغیر گلیشیئرز اور اہم جنگلاتی علاقوں میں سڑک کے لئے زمین کا کٹائو ہمالیائی خطے میں ماحولیاتی استحکام کے لیے بہت سے مسائل پیدا کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں کو تمام فریقوں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی،ان کی رائے لینی چاہیے تھی اور ماحولیاتی قوانین کا احترام کرنا چاہیے تھا ۔
دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی امرناتھ غار تک سڑک کی تعمیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس طرح ماحولیات کے ساتھ کھیلنا اچھا نہیں ہے کیونکہ یہ اس کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سالانہ یاترا برسوں سے جاری ہے اور وہاں گاڑیاں لے جانے کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ کچھ آسانیاں فراہم کرنا ایک چیز ہے، لیکن گاڑیوں کو ایسی جگہوں پر لے جانا انہیں تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button