مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگ بی جے پی کے دور حکومت میں بدترین مظالم کا شکار ہیں، فاروق عبداللہ

farooq abdullah

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے مقبوضہ علاقے کے لوگ بی جے پی کے دور حکومت میں بدترین مظالم کا شکار ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے یہ بات جموں میں اپنی رہائش گاہ پر ایک اجلاس کے دوران کہی۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں لوگ اپنی زندگی کے بدترین حالات سے دوچار ہیں، انہوں نے کہا کہ بی جے پی تقسیم پیدا کرکے لوگوں کی معتبر آوازوں کو پارلیمنٹ تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے ، بی جے پی ہمیں مذہب، علاقے اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ لوگ بی جے پی کے خلاف بیزاری او ر غم و غصے سے بھر ے ہوئے ہیں اور وہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے اسے سزا دیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button