مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی پولیس نے کالے قانون کے تحت حریت رہنماء کو گرفتار کر لیا

ARRESTسرینگر29اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام سے حریت رہنماء مولوی سجاد کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے مسلم لیگ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدر مولوی سجادکو نادی ہل میںانکے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ قابض انتظامیہ نے ان پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں بارہمولہ سب جیل منتقل کردیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ چار ماہ کے دوران مقبوضہ علاقے میں تین سو سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ادھر مسلم لیگ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پارٹی رہنماء کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ عالمی ادارے کی قرارداوں کے مطابق تنازہ کشمیر حل کرے۔
دریں اثناء قابض انتظامیہ آج جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء مشتاق الاسلام اور کشمیری صحافی آصف سلطان سمیت 40سے زائد کشمیری سیاسی نظربندوں کو آگرہ سینٹرل جیل منتقل کر رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button