مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری: بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

YX8KG924جموں 13 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع راجوری میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاجسے سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوان کی تعداد بڑھ کر 2ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کھاوا Khawaمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ فوجیوں نے اسی علاقے میں گزشتہ روز آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیاتھا۔
قبل ازیں کھاوا ہی کے علاقے میں منگل کے روز ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔
ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن آج مسلسل 9ویں روز بھی جاری ہے۔

TsXM-M6I

9BupTt5X

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button