مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں عیدالفطر کی نماز کا امکان نہیں

سرینگر یکم مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رواں سال بھی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میںعید الفطر کی نماز ہونے کا امکان نہیںکیونکہ مسجد کی انتظامیہ نے قابض حکام کی طرف سے رکھی گئی شرائط کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔
حکام نے یہ شرائط ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک میٹنگ کے دوران پیش کیں جس میں مسجد کی انتظامیہ نے شرکت کی۔اعلیٰ حکام نے صحافیوںکو بتایا کہ انتظامیہ کو صبح 7:00بجے تک اور وہ بھی مسجد کے احاطے کے اندر اندرنماز مکمل کرنے کو کہا گیا تھا۔مسجد انتظامیہ سے کہا گیا کہ وہ نعرے بازی یا بھارت مخالف سرگرمیوں سمیت کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری قبول کرے ۔حکام نے بتایا کہ انتظامیہ صبح 9.30بجے نماز اداکرنا چاہتی ہے جو ناقابل قبول ہے۔واضح رہے کہ شب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پربھی قابض حکام نے تاریخی جامع مسجد کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button