مقبوضہ جموں و کشمیر
سری نگر کے ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں تاخیر پر احتجاج کی دھمکی دیدی
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے ڈاکٹروں نے انتظامیہ کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مزید تاخیر کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تنخوہوں کی واگزری کا مسئلہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی بار حکام کے سامنے اٹھایا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔
”ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن“کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کا مسئلہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے چلا آرہاہے۔ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر اگلے تین دنوں میں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ احتجاجی مظاہرے شروع کریں گے جس سے طبی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔