مقبوضہ جموں و کشمیر
تریپورہ:”بی ایس ایف“ افسر نے خودکشی کر لی
اگرتلہ22 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تری پورہ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک افسر نے خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بی ایس ایف افسر نے ریاست کے ضلع ڈھلائی کے علاقے جواہر نگر میں اپنے بٹالین ہیڈکوارٹر کے باہر خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔پولیس نے بتایا کہ خود کشی کرنےو الا افسر راجستھان کا رہنے والا تھا ۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بی ایس ایف افسر نے اپنے سروس ریوالور سے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا ہے۔