مقبوضہ جموں و کشمیر

امریکہ سے بھارت میں مسلمانوں پرہندو انتہاپسندوں کے مظالم بند کرانے کامطالبہ

واشنگٹن 05مئی (کے ایم ایس)
امریکہ میں ہندوستانی مسلمانوں کے شہری حقوق کی سب سے بڑی تنظیم انڈین امریکن مسلم کونسل نے امریکہ سے بھارت میں ہندو انتہاپسندوںکی طرف سے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم بند کرانے کامطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین امریکن مسلم کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رشید احمد یہ مطالبہ امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن کی طرف سے وائٹ ہائوس میں عید الفطر کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کرنے پر امریکی صدر اور خاتون اول کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں رشید احمد نے امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے دیگر وفاقی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے ہوئے ظلم وتشدد کے بارے میں آگاہ کیا ۔رشیداحمد نے کہا،ہم نے مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور دہلی میں مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ظلم وتشدد اورحالیہ دنوں میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوںاور مساجد کی غیر قانونی اور نفرت انگیز طورپرمسمارکئے جانے پر بات کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button