مقبوضہ جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سیاسی اور معاشی بحران پر اظہارتشویش

omer Abdullahسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے علاقے کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمرعبداللہ نے سوپور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے بحران کو مزید بڑھادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے وابستہ گروپوں کی مداخلت اور استحصال کی وجہ سے انہوں نے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے جمہوری اور آئینی اداروں کی تباہی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمر عبداللہ نے علاقے میں جمہوریت کے خاتمے اور زمینوں پر قبضے کی بی جے پی کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے بے دخلی اور زمینوں پر قبضے سے متاثرہ لوگوں کی حالت زار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے 2014کے انتخابات کے بعد بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعض سیاسی جماعتوں کے فیصلے کی مذمت کی۔انہوں نے تصدیقی عمل کے دوران نوکر شاہی کی رکاوٹوں اور نوجوانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے 5اگست 2019سے کشمیریوں کو درپیش مشکلات کو اجاگرکیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button