مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکارکی موت
سرینگر 18 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کانسٹیبل روپ سنگھ کو شیری کے تربیتی مرکز میں دل کا دورہ پڑا اور کچھ ہی دیر بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔