مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہید محمد اشرف صحرائی کو خراج عقیدت

bb3a724b-a61b-416f-ab8f-002f0405eff3

اسلام آباد05مئی (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی کی صدار ت میں اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی شہادت کی پہلی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک کانفرنس منعقد کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانفرنس کے مقررین نے عظیم شہید رہنما کی زندگی اور جدوجہد آزادی کیلئے گرانقدر خدمات کو اجاگر کیا۔انہوں نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت شدیدعلالت کے باوجود اشرف صحرائی کی گرفتاری اور جیل میں انہیںعلاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھنے کی شدید مذمت کی جس کی وجہ سے وفات پاگئے ۔ فاروق رحمانی نے اس موقع پر کہاکہ اشرف صحرائی کی گرفتاری، نظربندی کے دوران ان کے علاج سے مجرمانہ غفلت برتی گئی لیکن شوق شہادت سے سرشار رہنما عزم و استقلال کا مجسمہ بنے رہے اور اسی دوران انہوںنے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔حریت رہنمائوںنے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے پیل کی کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وتشدداور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے روکیںاورغیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کی زندگیاں بچانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ انہوںنے تمام نظربند وں کی رہائی ،مقبوضہ علاقے میں نافذ تمام کالے قوانین کی منسوخی ،بھارتی فوجیوں کے انخلاء ، جھوٹے مقدمات اورجعلی مقابلوں کی روک تھام اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔کانفرنس کے شرکاء نے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button