مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے محمد زبیر کی عبوری ضمانت میں 7ستمبر تک توسیع

نئی دلی13 جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم صحافی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیرکو ان کے خلاف سیتا پور میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں 7ستمبر کو مقدمے کی آئندہ سماعت تک توسیع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور اے ایس بوپنا پر مشتمل بھارتی سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے زبیر کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ریاستی حکومت کو اپناجواب داخل کرنے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔سپریم کورٹ نے سیتا پور ایف آئی آر کیس میں عبوری ضمانت اگلے حکم تک جاری رہے گی۔ مقدمے کی سماعت7ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ 8جولائی کو سپریم کورٹ نے زبیر کواتر پردیش پولیس کی طرف سے ان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں پانچ دن کی عبوری ضمانت دی تھی، جس میں اب 7ستمبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button