میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے حضرت عمر فاروق کو انکے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فارو ق نے حضرت امیر المومنین، خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ حضرت عمر فاروق نے اپنے دور خلافت میں اپنی زریں خدمات سے دنیا کو عدل وانصاف، حریت،مساوات، مذہبی رواداری اور انسان دوستی کے اسلامی اور آفاقی اصولوں کو عام کرنے کے علاوہ دعوت و تبلیغ کے حوالے سے جو انمٹ اور تاریخ ساز کارنامے انجام دیئے ہیں وہ رہتی دنیا تک ایک درخشندہ مثال اور نمونہ ہیں۔میرواعظ نے خلیفہ دوم حضرت فاروق اعظم کے بیش بہا کارناموں اور عالم انسانیت پرانکے احسانات کو ہر سطح پر اور ہر لحاظ سے لافانی اور ناقابل فراموش قرار دیا۔انہوں نے حضرت عمر فاروق کی حیات طیبہ، تعلیمات عالیہ اور سیرت پاک کو عام مسلمانوں کیلئے عموما اور اصول و آداب حکمرانی کو دنیا بھر کے موجود ہ حکام اور امرا کیلئے خصوصا مشعل راہ قرار۔