مقبوضہ جموں و کشمیر

کسانوں کے ریل روکو احتجاج کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا

سرینگر21 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب میں کسانوںکی طرف سے ریل روکو احتجاج کی وجہ سے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تمام ٹرینیں معطل کر دی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنجاب میں کسانوں نے ریل روکو احتجاج شروع کرکے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کر دی ہے۔ کسان اپنے قرضوں کی معافی کے علاوہ تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہلخانہ کیلئے امدادی رقم اور نوکریوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پنجاب کے کسانوں کی طرف سے ریل کی پٹڑیوں کو بلاک کئے جانے کی وجہ سے جموں جانے اورجموں سے آنے والی متعدد مسافر ٹرینوں کو منسوخ کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر جموں، کٹھوعہ، اودھمپور اور کٹرا ریلوے اسٹیشنوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ریلوے حکام کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر بہت سے مسافر اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے دوسرے راستے تلاش کررہے ہیں۔مسافروں نے ریلوے حکام کی بدانتظامی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا کہ انہیں ٹرین کی معطلی کے بارے میں آگاہ نہیں کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button