مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے سرینگر میں 12سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

سرینگر17مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں 12زائد سے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے سرینگر کے علاقے نوگام میں گھروں پر چھاپوں کے دوران ان نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کی طرف سے درج کی جانیوالی ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان گزشتہ روز علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے تین نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شامل تھے۔ ان نوجوانوں کے خلاف نوگام پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button