مقبوضہ جموں و کشمیر
پیپلز لیگ کی طرف سے تنازعہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے حل پر زور
سرینگر 13ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں و کشمیر پیپلز لیگ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کولگام میں پیپلز لیگ کے ایک اجلاس میں کہا گیاکہ حل طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔اجلاس کے شرکا نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورموں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طورپر نظربند تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے بھار ت پر دبائو بڑھائیں۔اجلاس میں پیپلز لیگ کے رہنمائوں فیاض بٹ ، زبیر میر ، عاشق احمد نارچور ، محمد اظہر ، رفیق احمد ڈار ، احمد اللہ مکدام اور خورشید احمد بٹ نے شرکت کی ۔