مقبوضہ جموں و کشمیر

بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

سرینگر30 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ایمپلائز موومنٹ نے مقبوضہ علاقے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی پرشدید تشویش ظاہر کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایمپلائیز موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم میں تیزی لاتے ہوئے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بیگناہ نوجوانوں کو مسلسل قتل کیاجارہا ہے ۔انہوںنے حالیہ دنوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تنازعہ کشمیر کی بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیرکے بارے میں اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی ظالمانہ پالیسی ترک کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کوحل کرے۔ایمپلائیز موومنٹ کے ترجمان نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی فوجی جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے کشمیریوں کی نسل کشی ُکررہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوجیوںنے مقبوضہ کشمیر کوایک انسانی جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں اس نے نہتے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے ہی دیرینہ تنازعہ کشمیر کا مستقبل اور پائیدار حل تلاش کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے بڑے پیمانے پرجاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیاںہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button