بھارت

ہندو انتہا پسند تنظیم رام سینا کا بھارت میں مدارس پر پابندی کا مطالبہ

نئی دلی 17مئی (کے ایم ایس)
بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم سری رام سینا کے سربراہ پرمود متھالک نے مدارس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
پرمود متھالک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے گرانٹ فراہم کئے جانے کے باوجود مدارس میں ملک کا ترانہ نہیں گایا جاتا اور نہ ہی کسی اصول یا ضابطے پر عمل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندو ٹیکس دہندگان کا پیسہ ملک میں مدرسہ کی تعلیم پر ضائع کیا جا رہا ہے۔ پرمود متھالک نے خبردار کیا کہ اگر بھارت میں مدارس پر پابندی نہ عائد کی گئی تو سری رام سینا ملک میں مدارس کے خلاف مہم شروع کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے مدارس پر پابندی کا ہمارامطالبہ تسلیم نہ کیا تو سری رام سینا مدارس کے خلاف ایک زبردست مہم شروع کری گی ۔
واضح رہے کہ سری رام سینا ایک انتہا پسند ہندوتواتنظیم ہے جو ریاست کرناٹک میں مسلم مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button