بھارت

این آئی اے کی طرف سے مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو ہراساں کرنے کیلئے 3ریاستوں میں چھاپے

نئی دلی 16 فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کوئمبٹور اور منگلورو میں بم دھماکوں کے سلسلے میں آج تامل ناڈو، کیرالہ اور کرناٹک ریاستوں میں40مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے لیے کم سے کم40 مقامات پر جن میں بیشتر مسلمانوں کے گھر اور دفاتر شامل تھے چھاپے مارے اور تلاشی لی ۔این آئی اے نے یہ کارروائیاں گزشتہ سال کے کوئمبٹور کار بم دھماکے اور منگلوروبم دھماکے کے سلسلے میں کیں ۔این آئی اے نے گھروں پر چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں آدھار کارڈ، موبائل فونزاور سم کارڈز، ڈیجیٹل آلات اور 4لاکھ روپے نقد رقم بھی ضبط کی ۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہندوتوا بی جے پی حکومت کی طرف سے اقلیتوں خصوصا مسلمانوں ، دلتوں اور عیسائیوں کو مسلسل ہراساں اورخوف و دہشت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک روا رکھاجاتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button