مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی بھارت میں مذہبی جذبات بھڑکارہی ہے :مایاوتی

لکھنو18مئی(کے ایم ایس)
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، غربت اور مہنگائی کے مسئلے سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے لوگوں میں مذہبی جذبات بھڑکارہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مایاوتی نے لکھنومیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مذہبی مقامات کو دانستہ طورپر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ بی جے پی کی ان سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے حالات کسی بھی وقت بگڑ سکتے ہیں۔مایا وتی نے کہاکہ گیانواپی مسجد، متھرا اور تاج محل جیسے مسائل کی آڑ میں جس طرح لوگوں کے مذہبی جذبات کو ایک سازش کے تحت بھڑکایا جا رہا ہے، اس سے ملک کمزور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے مذہبی مقامات کے نام ایک ایک کر کے تبدیل کئے جارہے ہیں ، اس سے امن و ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا متاثر ہو گی اور ملک میں نفرت بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی عوام اور تمام مذاہب کے لوگوں کو بی جے پی کی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہیے، اس سے نہ ملک کو کوئی فائدہ ہوگا اور نہ ہی عوام کو۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button