مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی

casoسرینگر28 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، کولگام اور شوپیاں کے اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار بٹہ مالو، کاکران پومبے ، کتراسو، نوگام اور اضلاع کے دیگر علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ادھر بھارتی قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں ایک با ر پھر لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق5 اگست 2019سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں۔ قابض انتظامیہ نے میر واعظ کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر بھی قدغن عائد کر رکھی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button