مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے کشمیریوں سے انکی نوکریاں اور زمینیں چھین لی ہیں، عمر عبداللہ

سرینگر18مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کشمیری عوام سے انکی نوکریاں اور زمینیں چھین کر غیر کشمیریوںکو مختلف ترقیاتی منصوبوں ٹھیکے دینے کی پیشکش کی ہے، جس سے کشمیریوںکو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجوری کے علاقے تھانہ منڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے وقت جے پی کی قیادت نے کشمیری عوام کے ساتھ بلند و بانگ وعدے کیے تھے لیکن اب کشمیری محسوس کرتے ہیں کہ ان کہ ساتھ دھوکہ کیاگیا ہے اور وہ اب شدید مایوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پڑھے لکھے بے روزگارکشمیری نوجوانوں کی نوکریاں غیر کشمیریوں نے چھین لی ہیں۔ چھوٹے کسانوں اور دیگر کی زمینیں مختلف حیلے بہانوں سے چھینی جا رہی ہیں۔ مودی حکومت کے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر صنعت کاری اور ترقی کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بیشتر ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے غیر کشمیریوںکو دئے گئے ہیں جبکہ مقامی ٹھیکیداربیکار ہیں۔عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی سب سے بڑی طاقت انکی صفوں میں موجود اتحاد ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کے بارے میں انہیں خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب اپنی منفرد شناخت، ثقافت اور اپنے وقار کے لیے پریشان ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button