مقبوضہ جموں و کشمیر

آزاد جموں و کشمیر: مودی حکومت کیطرف سے یاسین ملک کو نشانہ بنانے کے خلاف مظاہرے، ریلیاں

FI4Q8QUXMAAI4Mdمظفرآباد 19 مئی (کے ایم ایس) نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو نشانہ بنانے اور جھوٹے مقدمات میں ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کے خلاف آزاد جموںوکشمیر میں آج ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اور تحصیل کی سطح پر ریلیوں کی کال وزیر اعظم آزاد کشمیر نے دی تھی۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سڑکوں پر نکل آئے اور محمد یاسین ملک کے خلاف بھارتی حکومت کے من گھڑت مقدمات اور بدترین اقدامات کے خلاف احتجاج کیا۔
مقررین نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ محمد یاسین ملک اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کے خلاف بھارتی حکومت کے عناد و تعصب کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button