مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کردیے

سرینگر 28مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع اسلام آباد میں مزید دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کی ضلع کے علاقے شتی پورہ بجبہاڑہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کوبند کردیا اورگھرگھر تلاشی لی۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button