مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم سےحملہ

سرینگر 28مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج شام ضلع شوپیاں میں واقع بھارتی فورسز کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے امام صاحب میں بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ تاہم کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے اسپیشل آپریشنز گروپ کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔
ادھر بھارتی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button