مقبوضہ جموں و کشمیر

سزاوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، پی ڈی پی

سرینگر19 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے اور اسے سزاوں سے حل نہیں کیا جا سکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی کے ایک ترجمان نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“ کی ایک عدالت کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے آج باضابطہ طور پر مجرم قرار دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے کشمیر کے سیاسی مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو گرفتار ، سزائیں پاتے اور پھانسی چڑتے ہوئے دیکھا ہے لیکن کیا اس سے مسئلہ کشمیر حل ہوا اور کیا اب یاسین ملک کو مجرم گرداننے سے یہ مسئلہ حل ہو گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button