یاسین ملک کی سزا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نئی تحریک فراہم کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد، 25 مئی (کے ایم ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہادر مجاہد آزادی یاسین ملک کو عمر قید کی سزا حق خودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو ایک نئی تحریک فراہم کرے گی۔


کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ” آج بھارتی جمہوریت اور اس کے نظام انصاف کے لیے ایک سیاہ دن ہے، بھارت یاسین ملک کو جسمانی طور پر قید کر سکتا ہے لیکن وہ ان کے آزادی کے تصور کو کبھی قید نہیں کر سکتا“۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: