مقبوضہ کشمیر : سڑک حادثات میں چار افراد کی جانیں چلی گئیں

جموں 27نومبر ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج(اتوار) سڑک حاد ثات میں چار افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
جموں کے علاقے آرایس پورہ میں دو تیز رفتار موٹر سائکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث اٹھارہ سالہ جتن منہاس اور پندرہ سالہ مہرود ہ پرتاپ سنگھ کی موت ہو گئی۔تصادم میں تیرہ سالہ ساگر سنگھ اور اٹھارہ سالہ چن پریت سنگھ زخمی ہوگئے۔
ایک اور واقعے میں جموں خطے کے علاقے نگروٹہ میں سیب سے لدا ایک ٹرک گہری کھائی میںجا گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور وہین حسین اور محمد یونس جانبحق ہو گئے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: