مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :انتظامیہ نے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی

سرینگر27 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما محمد یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف عمر قید کی سزا کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کے خوف سے انتظامیہ نے آج لوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے آج لوگوں کو ایک مرتبہ پھر مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔
نجمن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ آج صبح مجسٹریٹ اور پولیس اہلکاروں نے اوقات کے عہدیداروں کے پاس آکر کہا کہ مسجد میںنماز جمعہ کی دائیگی کی اجازت نہیں ہے جسکے بعد مسجد کے مرکزی دروازے کو مقفل کردیا گیا۔انجمن نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخی جامع مسجد کو آئے روز کسی نہ کسی بہانے نماز جمعہ کیلئے بند کرنا انتظامیہ کا وطیرہ بن چکا ہے جو کشمیری مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔بیان میں انجمن اوقات کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل نظربندی کی بھی مذمت کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button