مقبوضہ کشمیر : سینئر کشمیری سیاستدان نے بے دخلی کی نام نہاد مہم کے تباہ کن نتائج سے خبردار کر دیا
سری نگر، 01 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک سینئر کشمیری سیاست دان نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے علاقے میں جاری نام نہاد انسداد تجاوزات مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسکے تبا ہ کن نتائع سے خبردار کر دیا ہے۔
Senior ANC leader Muzaffar Shah, Tuesday, reacted strongly to the 'state land' eviction drive being carried out at Srinagar's M.A. Road.
Shah called the eviction drive a disaster and demanded that a bulldozer be sent to Governor's house, instead.
— The Kashmiriyat (@TheKashmiriyat) January 31, 2023
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما مظفر شاہ کو ایک وائرل ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ” انتظامیہ کسی کو بھی نہیں بخشے گی اور یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ ایک ایسی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے انتہائی خطرناک نتائج ہوں گے۔“
مظفر شاہ نے سری نگر کی ایم اے روڈ پر بلڈوزر کے سامنے کھڑے ہو انتظامیہ کو للکارتے کو کہا کہ وہ گورنر ہاو¿س کو بھی مسمار کرے جو ان کے بقول سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر کو ریونیو اہلکار بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایم اے روڈ پر واقع ہوٹل نیڈوس پہنچے اور دعویٰ کیا کہ یہ سرکاری زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔ تاہم مظفر شاہ کچھ دستاویزت ہاتھ میں لیے باہر نکلے اور بلڈوزر کے آگے کھڑے ہو گئے ۔
مظفر شاہ نے کہا کہ ہوٹل نیڈوس 1835 میں بنایا گیا تھا اور اسکی اراضی اس وقت یہ ہوٹل بنانے والوں کی تیسری نسل کے پاس ہے۔ انہوں نے نام نہاد انسداد تجاوزات مہم کے دوران تعمیرات کی مسماری اور زمینوں پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکے تباہ کن نتائج ہونگے۔