مقبوضہ جموں و کشمیر

کارگل:تاریخی جامع مسجد حنفیہ میں آتشزدگی ،دراس میں زبردست احتجاج

2022111782127943_download--2022-11-17T081827-845سرینگر17 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں فائر بریگیڈاسٹیشن قائم کرنے میں ناکامی کے خلاف کارگل کے علاقے دراس میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تاریخی جامع مسجد حنفیہ بدھ کی شب آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے جل کر خاکستر ہوگئی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر دراس میں کوئی فائر بریگیڈ اسٹیشن ہوتا تو آگ پر بروقت قابو پایا جا سکتا تھا۔دراس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں کرپر نکل کر علاقے میں فائر بریگیڈاسٹیشن قائم کرنے کے مطالبے کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض حکام نے ان کے جائز مطالبے کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ۔ لداخ ہل ڈیولپمنٹ کونسل کارگل کے چیئرمین فیروز احمد خان نے مسجد میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد علاقے کا دورہ کیا اور اس افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کارگل میں سب ڈویژنل کی سطح پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فراہم کرنے میں ناکامی پرقابض انتظامیہ پر کڑی تنقید کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button