بھارت
آسام : پولیس نے 26روہنگیا مسلمان گرفتار کر لیے
گوہاٹی29 مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے آج (اتوار)روہنگیا کے 26مسلمانوں کو حراست میں لے لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے کہا کہ آسام کے شہر سلچر میں حر است میں لیے جانے والوں میں چھ خواتین ، چھ مرد اور باقی بچے شامل ہیں۔پولیس نے کہا یہ لوگ جموںوکشمیر سے ٹرین کے ذریعے گوہاٹی پہنچے تھے اور اب جنوبی آسام یا تریپورہ سے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔ یاد رہے کہ
روہنگیا میانمار کی ریاسست راکھین میں ایک بے وطن مسلم اقلیت ہیں، جن کی تعداد تقریباً 10 لاکھ ہے۔میانمار(برما) انہیں شہری یا ملک کے دیگرنسلی گروہوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم نہیں کرتا ہے اور اسکی فوج کئی برسوں سے ان کا بے دردانہ قتل عام کر رہی ہے۔ اب تک لاکھوں ہرہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں جبکہ کچھ بھارت بھی فرار ہو گئے ہیں۔