عالمی ماہر کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت بھڑکانے پر مودی حکومت کی شدید مذمت
اسلام آباد
عالمی ماہرین نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکانے پر نریندر مودی کی حکومت کی سخت مذمت کی ہے۔
ڈویلپمنٹ سٹڈیز کے ماہر ڈاکٹر سوم دیپ سین نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ بھارت کا رویہ نسل کشی کے بارے میں اقوام متحدہ کی وضاحت خصوصا دانستہ طور پر مسلمانوں کی تباہی کا باعث بننے والے حالات کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے گزشتہ ماہ ہریانہ صوبے میں مسلمانوں کے تین سو سے زائد گھروں کو مسمار کرنے، نصاب تعلیم سے مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق باب نکالنے، مسلمانوں کی ملکیت تجارتی مراکز کا بائیکاٹ کرنے اور ان کی املاک نذر آتش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہندو انتہا پسندوں کی ہرزہ سرائی کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 1989میں رونڈا میں ممکنہ نسل کشی کا خدشہ ظاہر کرنے والے جنیوا سائیڈ واچ کے صدرگریگوریا سٹینٹن نے خبردار کیا تھا کہ بھارت میں بھی اسی طرح کی نسل کشی کا خطرہ ہے۔