بھارت

آسام میں بھارتی فوجی قافلے پر یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے آزادی پسندوں کاحملہ

گوہاٹی 15نومبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست آسام میں یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے آزادی پسندوں نے بھارتی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیاہے۔
ریاست کے ضلع تین سوکیا میں پنگیری ڈگبوئی روڈ پر آزادی پسندوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاہے کہ فوج کی ٹیم جو بارودی سرنگوں سے محفوظ گاڑی MPVپر سوار تھی پر تقریبا بیس سے تیس گولیاں چلائی گئی ۔فوج نے جوابی فائرنگ بھی کی تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ حملے کے بعد بھارتی فوج نے پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ علاقے میں آزادپسندوں کے خلاف ایک کارروائی شروع کی ہے جس میں جدید ہتھیار اور سراغ رساں کتوںکو استعمال کیا جا رہاہے۔ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام ایک مسلح علیحدگی پسند تنظیم ہے جو شمال مشرقی بھارت کی ریاست آسام میں سرگرم ہے جو مسلح جدوجہد کے ذریعے آسام کو ایک آزاد خود مختار ریاست بنانا چاہتا ہے ۔بھارتی حکومت نے 1990میں اس تنظیم پر پابندی عائد کردی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button