مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق عبداللہ کا مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

سرینگر 02 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے وادی کشمیر میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر کے تشخص اور وقار کی بحالی کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے پارٹی کے موقف کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قتل و غارت اور عام شہریوں اور اقلیتوں میں پھیلے خوف سے بھارت حکومت کے یہ دعوے جھوٹے ثابت ہوتے ہیں کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ اجلاس میں موجود تمام اراکان نے متفقہ طور پر دو قراردادیں منظور کیں جن میں شہریوں کے قتل اور پارٹی صدر فاروق عبداللہ کو بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ کی طرف سے سمن کی مذمت کی گئی۔اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، ایڈیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button