مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:کشمیری خاتون اور اسکی بیٹی کی گرفتاری کی مذمت

سرینگر17 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے ایک کشمیری خاتون اور اسکی بیٹی کی گرفتاری اور پارٹی رہنماء پیر ہلال کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ فردوس نے ڈی پی ایم کی تشکیل نو کے سلسلے میں سرینگر میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی قابض انتظامیہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور کشمیری حریت پسندوں کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں نظربند کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہے تو اسے فوری طورپر گرفتار کرلیاجاتا ہے۔ خواجہ فردوس نے ایک کشمیری خاتون اور اسکی بیٹی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کواپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں قتل عام کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ حریت رہنماء نے تحریک آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
اس سے قبل اجلاس میں خواجہ فردوس کو پارٹی کا چیئرمین دوبارہ منتخب کیاگیا۔ اجلاس میں کوٹ بھلوال جیل جموں میں غیر قانونی طورپر نظربند جنرل سیکریٹری پیر ہلال کی جگہ شاہ نواز احمدخان کو قائمقام جنرل سیکریٹری،شکیل احمد بٹ کو کوآڈینیٹراور شعیب بٹ کو چیف آرگنائزر جبکہ اشرف عالم کو پارٹی ترجمان مقرر کیا گیا ۔ ایڈووکیٹ پرویز احمد کو سینئر وائس چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا بدستور نمائندہ برقرارکھا گیا۔اجلاس میں دیگر تمام ضلعی صدور اور قائدین کو اپنے عہدوں پر برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ اجلاس میں پارٹی قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button