مقبوضہ جموں و کشمیر
نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی)نے خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بی جے پی کی طرف سے فرضی امن اور معمول کے بھرم کو مکمل طور پر توڑ دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان تنویر صادق نے سرینگر میں جاری اپنے ایک بیان میں تشدد میں اضافے کا ذمہ دار نئی بھارتی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو اس لاپرواہی کا جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ اپنے ”فریب کے ہتھکنڈے”بند کرے اور ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرے۔