بھارت

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راہل گاندھی کو 13جون کو دوبارہ طلب کر لیا

نئی دلی03جون ( کے ایم ایس )
بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے نیشنل ہیرالڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی کو پوچھ گچھ کے لیے 13جون کودوبارہ طلب کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس سے قبل ای ڈی نے راہل گاندھی کو 2جون کو طلب کیاتھاتاہم انہوں نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ای ڈی کو نئی تاریخ دینے کی درخواست کی تھی ۔ای ڈی نے مقدمے کے سلسلے میں سونیا گاندھی کو بھی 8جون کو طلب کیا تھا تاہم وہ عالمی وبا کورونا وبا میں مبتلا ہونے وکی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔ ای ڈی نے راہل گاندھی کے نام دوبارہ سمن جاری کئے ہیں اور اب انہیں نیشنل ہیرالڈ کیس سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے 13 جون کو طلب کیا ہے۔
ادھر کانگریس پارٹی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کو اپوزیشن جماعتوں کی آواز کو دبانے کامودی حکومت کے مذموم منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے۔ پارٹی کے مطابق سونیا گاندھی اورراہل گاندھی تحقیقات میں شامل ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button