پاکستان

عالمی برادر ی کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر خاموش رہ کر مظالم میں شراکت دار بن رہی ہے: شیری رحمن

اسلام آباد07جون (کے ایم ایس) موسمیاتی تبدیلی کی وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کو بے لگام چھوڑ کر کشمیریوں پر مظالم ڈھانے میں شراکت دار بن رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیری رحمان نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فوج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں اور بربریت پر اپنے مذمتی پیغام میں بڑے پیمانے پر قابض بھارتی فوج کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ دنیا بھارتی بربریت اور ریاستی دہشت گردی پر خاموش کیوں ہے؟ شیری رحمان نے کہاکہ نوجوان کشمیریوں کی نسل کشی پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی اب ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی جعلی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارتی فوجی شہید کئے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی میتیںبھی واپس نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو بھارتی ریاست کی سرپرستی میں ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button