پاکستان

وزیرخارجہ کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے او آئی سی کے مضبوط عزم کاخیرمقدم 

اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مظلوم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے مضبوط عزم کاخیرمقدم کیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کااظہار جلیل عباس جیلانی نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے جموںو کشمیر یوسف ایم الدوبے سے ملاقات میں کیا ۔نگران وزیر خارجہ نے خصوصی ایلچی کا خیرمقدم کیا اور او آئی سی کی کشمیری عوام کی مسلسل حمایت کو سراہا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے او آئی سی کے مضبوط عزم کو بھی سراہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button