سیکرٹری امور کشمیرو گلگت بلتستان کی زیر صدارت اجلاس میں یوم سیاہ منانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد14 اکتوبر (کے ایم ایس)جموں وکشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف27اکتوبر کو بطور یوم سیاہ منانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شیر عالم محسود کی زیر صدارت اسلام میں اجلاس منعقدا ہوا۔ 27اکتوبر1947کو بھارت نے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا تھا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاہ چاروں صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اور وزارت خارجہ، داخلہ اور اطلاعات و نشریات کے اعلی حکام کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمداحمدساغر اور جنرل سیکرٹری شیخ متین نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا نے اپنی اپنی حکومتوں اور اداروں کی جانب سے یوم سیاہ سے متعلق کی گئی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔سیکرٹری آمور کشمیر نے مختلف اداروں کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیر پر غیر قانونی اور ناجائز بھارتی قبضے کے خلاف 27اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور انداز سے منایا جائے گا۔جلاس میں تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور غیر قانونی نظر بندی کے دوران شہید ہونے والے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔