مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا نوٹس لے: کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر22 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کے مسلسل استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری خواجہ فردوس وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت کے دس لاکھ قابض فوجی تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی خاطرکشمیریوں کی مزاحمتی تحرک کودبانے کے لئے مقبوضہ جموںوکشمیر کی سڑکوں اور گلیوں میں گشت کر رہے ہیں جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں دی گئی ہے۔حریت رہنما نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں دوران حراست قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی حقوق سے محرومی کے باوجود تحریک مزاحمت کے لئے کشمیری عوام کی زبردست حمایت سے قابض بھارتی فورسز بوکھلاہٹ کا شکارہوچکی ہیں۔حریت رہنما نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے طول وعرض میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا سخت نوٹس لیں اورتنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوںکے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار اداکریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button