مقبوضہ جموں و کشمیر

گیانواپی مسجد سے ملنے والا ڈھانچہ شیو لنگ نہیں ایک فوارہ ہے : ہندو پجاری

نئی دلی08 جون (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں گیانواپی مسجد کے عقب میں واقع کاشی کراوت مندر کے ہیڈ پجاری نے کہا ہے کہ مسجد کے سروے کے دوران ملنے والا ڈھانچہ شیولنگ نہیں ایک فوارہ ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک انٹرویو میں پجاری گنیش شنکر اپادھیائے نے کہاکہ وہ بچپن سے ہی اسے دیکھ رہے ہیں اور اب تقریبا 50 سال ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے فوارے کو کبھی چلتے ہوئے نہیں دیکھا۔اپادھیائے نے کہا کہ انہوں نے کئی بار فوارے کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا ہے اور اس کے بارے میں مسجد سے وابستہ کارکنوں اور اسلامی علما سے بات بھی کی ہے جنہوں نے اس کی ساخت کے بارے میں انہیں بتایا ۔متعدد ہندو تواگروپوں نے مسجد مندر کی جگہ پر قائم کئے جانے کے بارے میںاپنے دعوے کو تقویت دینے کے لیے اس ڈھانچے کو شیولنگ قراردیا تھااور اب وہ مسجد کی جگہ پر دوبارہ مندر تعمیر کرنے کی مہم چلا رہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button