مقبوضہ جموں و کشمیر

متنازعہ قانون شہریت کووڈ ویکسی نیشن مکمل ہونے کے بعد نافذ کیا جائیگا: امت شاہ

نئی دلی03اگست (کے ایم ایس )
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک بار پھر متنازعہ قانون شہریت پر عمل درآمد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں کورونا ویکیسی نیشن مکمل ہونے کے بعد اس قانون پر عمل درآمد کیاجائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امت شاہ نے مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کویہ یقین دہانی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران کرائی۔ ملاقات کے دوان سویندو ادھیکاری نے متنازعہ ترمیمی قانون شہریت پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر امت شاہ نے کہا کہ اس قانون کووڈ ویکسی نیشن ختم ہونے کے بعد پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ ویکسی نیشن کی مہم نوماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔امت شاہ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے شدید احتجاج کے باوجود سی اے اے کو نافذ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت بھر میں مسلمانوں ، اپوزیشن پارٹیوں اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی تنظیموں نے اس قانون کو امتیازی قراردیتے ہوئے فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button